شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک سے مزدور، کھلاڑی بچے اور بزرگ متاثر ہو سکتے ہیں۔
ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ شخص کی کیفیت اور علامات میں بے ہوش ہو جانا، چکر آ جانا، شدید پیاس لگنا، قے اور متلی ہونا، جلد کا گرم اور سرخ ہونا شامل ہے۔
ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر میں گرم مشروبات سے پرہیز کریں، دھوپ سے بچیں، ٹھنڈے پانی سے غسل کریں، ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ استعمال کریں۔
ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
یہ پبلک میسج سروس بول ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے مفاد عامہ کی خاطر پیش کیا گیا ہے۔
