Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشو کا سامنا ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشو کا سامنا ہے، سیلزٹیکس کا فراڈ ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

کراچی چیمبرآف کامرس کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، شرح سود میں کمی کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کااستحقاق ہے۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کےایشوکا سامنا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کوبیلنس آف پیمنٹ کے مسائل سے نکلنا ہے، آئی ٹی کے شعبے میں پہلی بار3.2ب لین ڈالرزکی برآمدات ہوئیں۔ آئندہ سال آئی ٹی کی برآمدات 4 سے ساڑھے 4 بلین ڈالرزتک بڑھائی جاسکتی ہے۔ پُرامید ہوں اسٹیٹ بینک بدتدریج شرح سود کو کم کرے گا۔

وفاقی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ سرکاری ونجی شعبے کوملکی ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا۔ سیلزٹیکس کا فراڈ ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، ہم ہرچیزتونہیں کہہ سکتے آئی ایم ایف نے یہ کردیا ہے وہ کردیا، یکم جولائی کو 51 ارب انڈسٹری کوریفنڈ دیے گئے، ہم اپنے سارے بل اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version