اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے کہا ہے کہ وہ ایران میں اسماعیل ہنیہ کی میزائل حملے میں ہلاکت پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
ترجمان ڈیوڈ مینسر ے صحافیوں کو بتایا کہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کے حوالے سے اس وقت میرے پاس کوئی معلومات نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بیان جاری کیا جائے گا۔
ایک صحافی کے سوال پر ترجمان اسرائیلی حکومت کا کہنا تھا حماس کے خاتمے پر ہی غزہ میں جنگ ختم ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی صورت میں بھی اسرائیل کو جنگ جاری رکھنے کا حق حاصل ہے۔
اسرائیلی ترجمان نے البتہ اس بات کا ضرور اعتراف کیا کہ گزشتہ رات لبنان میں فضائی حملے میں حماس کے سینئر رہنما فواد شکری کو اسرائیل نے نشانہ بنایا تھا۔
یاد رہے کہ آج صبح ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو میزئل حملے میں شہید کر دیا گیا تھا، اسماعیل ہنیہ ایران نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برادری کے لیے گئے تھے۔
