Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری

کراچی: پاکستان میں امریکی ویزہ درخواستوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

امریکی سفارتخانہ کے ذرائع کے مطابق ویزہ اپائنٹمنٹ کے وقت میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے جب کہ ویزہ اپائنٹمنٹ کا وقت 440 دن سے کم کر کے 230 دن کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانہ ایک ماہ میں 10 ہزار ویزہ درخواستیں پراسس کررہا ہے، ویزے کے اجراء میں پاکستانی اسٹوڈنٹس کو ترجیح دی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹورازم، بزنس اور اسٹوڈنٹ کیٹیگری میں اپائنٹمنٹ کا وقت نصف سے کم ہوگیا ہے جب کہ گذشتہ برس امریکی سفارتخانے نے ریکارڈ ویزہ درخواستیں پراسس کی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سفارتخانے میں بیک لاگ کم کرنے کے لئے قونصلر آفیسرز کی تعداد بڑھادی گئی ہے،امیگرینٹس ویزہ درخواستوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پراسس کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version