Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خالد مشعل یا خلیل الحیہ کو حماس کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

حماس کے سینئر رہنماؤں خالد مشعل یا خلیل الحیہ کو حماس کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  خالد مشعل یاخلیل الحیہ کو شہید اسماعیل ہنیہ کی جگہ حماس کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق خلیل الحیہ ایران اور خطے میں اس کے اتحادیوں کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔

خلیل الحیہ یرغمالیوں کی رہائی سےمتعلق اسرائیل سےمذاکرات کی قیادت  بھی کررہےہیں۔

دوسری جانب  شام کےصدربشارالاسدکےخلاف بغاوت کی حمایت پرخالد مشعل اورایران کےاختلافات ہیں۔

فلسطین کےصدرمحمودعباس سےمصالحت کی کوشش پرحماس قیادت  بھی خالدمشعل سےدورہوئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version