Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیش رفت

پشاور: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پاگئی ہے، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس منگل کو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے پانچ پانچ رکنی کمیٹیاں تشکیل دی ہوئی ہیں، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اتوار کو عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version