Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہنیہ کو قتل کرایا، برطانوی میڈیا

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی  موساد نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے اسماعیل ہنیہ کو قتل کرایا ہے۔

برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایرانی ایجنٹوں نے مہمان خانے کے 3 کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔

ایرانی حکام کے پاس ایجنٹوں کے کمروں میں انتہائی تیزی سے آنے جانے کی ویڈیو موجود ہے۔

دھماکا خیز مواد نصب کرنے والے ایجنٹ ایران چھوڑ چکے تھے، دھماکا خیز مواد ایران کے باہر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version