Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب

وفاقی وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں گے، حکومت نے نوجوانوں کو آئی ٹی میں تربیت دینے پر توجہ کر رکھی ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ رواں سال 4 ارب سے زائد یوتھ کی اسکلز ڈویلپمنٹ پر خرچ کیے جائیں گے، ڈیجی اسکلز پروگرام سے اب تک ساڑھے 4 ملین یوتھ کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ڈیجی اسکلز پروگرام سے استفادہ حاصل کریں، ملکی ترقی کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا بہت ضروری ہے۔

موجودہ دور میں آئی ٹی کا کردار زندگی کے ہر شعبے میں ہے، معیشت ہو یا سیکیورٹی یا پھر کوئی اور شعبہ سب آئی ٹی پر منتقل ہو رہے ہیں، کوریا کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کے بعد دوسرا آئی ٹی پارک کراچی میں بنایا جائے گا، ایک فیک نیوز پورے ملک کے تاثر پر اثرانداز ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version