Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا اسد قیصر کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا اسد قیصر کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا۔

عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ الحمدللہ میاں نواز شریف پاکستان واپس بھی آئے وفاق اور پنجاب میں حکومت بھی بنائی۔ نواز شریف کے بھائی نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت میں مصروف عمل ہے، جو گڑھے آپ کا نالائق اور بدبخت لیڈر کھود کر گیا تھا شہباز شریف ان کو پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ نواز شریف اس قوم کی جان ہیں آن بان ہیں اورشان ہیں، نواز شریف کے بغض میں آپ لوگ اندھے، بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں، نواز شریف ملک و قوم کی بات کرنے والے لیڈر ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ آپ کے لیڈر کی طرح ملک پر ایٹم بم گرانے کی خواہش کرنے والے لیڈر نہیں، حلقے کھولنے کے طعنے دینے والے دوبارہ گنتی کے نام سے ایسے بھاگتے جیسے بندرغلیل سے بھاگتا ہے۔

صوبائی وزیر نے بیان کہا کہ جیل میں آپ کے چور، بددیانت اور کرپٹ لیڈر ہیں لہذا مذاکرات اور پاؤں پکڑنے کی ضرورت آپ کو ہے، ہمیں آپ سے بات کرنے یا آپ کا چہرہ دیکھنے کا بھی کوئی شوق نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version