Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہو گا

قومی اسمبلی اجلاس کے آج شام 5 بجے ہونے والے اجلاس کے لیے 20 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

چھوٹے کسانوں کو پانی کی عدم فراہمی کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ خلیجی ممالک میں ایجنٹ کے ذریعے بھیک منگوانے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

 4 بلز بھی منظوری کے لئے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ بھنگ کنٹرول اینڈ اتھارٹی بل 2024 خواجہ آصف ایوان میں پیش کریں گے.

پی ٹی اے اپیلٹ ٹربیونلز کے قیام کا بل 2024 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، غیر ملکی دستاویز کے قانون کے جواز کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں نجکاری کمیشن آرڈیننس پر بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، پاکستان نیوی ایکٹ 2024 ایوان میں پیش کیا جائے گا، آڈٹ رپورٹس سال 24-2023 ایوان میں پیش کی جائیں گی.

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2023 ایوان میں پیش کی جائے گی جبکہ صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version