Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی بلوچ نے نہیں، دہشت گردوں نے پاکستانیوں کا قتل کیا، وزیراعلٰی بلوچستان

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کسی بلوچ نے نہیں، دہشت گردوں نے پاکستانیوں کا قتل کیا ہے۔ 

وزیرِاعلیٰ بلوچستان کی زیرِ صدارت بلوچستان کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ میرسرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے۔ کل اسمبلی کے اجلاس میں یکسو اور متفق ہو کر دہشت گردی واقعات کی مذمت کی گئی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں، یہ کسی پشتون یا بلوچ نے پنجابی کو نہیں مارا۔  دہشت گردوں نے معصوم پاکستانیوں کو قتل کیا۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بسوں سے اتار کر لوگوں کو بے دردری سے شہید کیا گیا۔ کسی بلوچ نے نہیں، یہ دہشت گردہیں انھوں نے پاکستانیوں کا قتل کیا۔ بلوچستان کی عوام نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ کون آپ کا خیر خواہ ہے اور کون آپ کا دشمن ہے۔ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔ مٹھی بھر دہشت گرد آسان ہدف ڈھونڈ کرحملے کرتے ہیں۔

بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version