Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جلسےکی شرائط کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس کا ایکشن

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے میں معاہدے کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس حرکت میں آ گئی۔

اسلام آباد پولیس نے معاہدے کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر، شیرافضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار کر لیا۔

شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ  شیر افضل مروت کے گارڈ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جلسے میں کی جانے والی قانون کی خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا، شیرافضل مروت کو روٹ اور کمٹمنٹ کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو اسلام آباد پولیس پر حملے پر گرفتار کیا گیا، جلسے کے لیے دیئے گئے وقت کی پابندی کی خلاف ورزی کی گئی، شیرافضل مروت کو ریاست مخالف تقاریر پر گرفتار کیا گیا۔

عمر ایوب اپنی تقریر کے بعد ہی پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے نکل گئے تھے۔

گرفتاری کے ڈر سے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ واپس پارلیمنٹ ہاؤس آگئی زین قریشی اور وقاص اکرم بھی واپس پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version