وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ژوب میں اینٹی ٹیررزم فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔
