گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں گورنر کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بدقسمتی سے خیبر پختونخوا میں سفارتکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
حملہ سفارتی سطح پر خیبرپختونخوا کو تنہا کرنے کا سبب بن رہا ہے، صوبائی حکومت امن قائم کرنے کی کوششوں میں مخلص نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی نہ کرنے سے دہشت گردوں کا حوصلہ مزید بڑھ سکتا ہے، حملہ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔
گورنر نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت باتیں کر رہی ہے،کام نہیں کر رہی، ہم امن کے لیے مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں۔
