Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کے وفد کی سندھ ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات

پیپلز پارٹی کے وفد کی سینیٹر شیریں رحمان کی سربراہی میں گورنر اینیکسی (سندھ ہاؤس) اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہوئی۔

ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور ڈاکٹر عاصم حسین شریک ہوئے۔

ایم کیو ایم کے وفد نے آئینی ترمیمی پیکج کیلئے اپنی تجاویز پیپلز پارٹی کے سامنے رکھ دی، ایم کیو ایم کی آئینی ترمیم پیکج کیلئے تجاویز میں ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کی ترمیم شامل ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم آئینی ترمیم کے زریعے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے ساتھ آئینی تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے وفد کی ایم کیو ایم کی تجاویز اپنی اعلیٰ قیادت کو پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت سے مشاورت کے بعد ایم کیو ایم کو جواب دینے اور مستقبل میں باہمی رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے آئینی ترمیم ضروری ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے مزید ملاقاتیں ہونگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version