Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت مرضی کے فیصلوں کیلئے آئین میں چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت مرضی کے فیصلوں کیلئے آئین میں چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان، اب تک نئے چیف جسٹس کا تقررہوجانا چاہیے تھا۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئینی ترمیم کا سلسلہ جاری ہے، ہرسینیٹ الیکشن میں انسانوں کی منڈی لگ جاتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہرترمیم کےموقع پرخریدوفروخت کاسلسلہ شروع ہوجاتاہے، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی کہہ رہی ہے ان کےارکان پر دباؤ ہے، سپریم کورٹ کوجائیں تاکہ دودھ کادودھ پانی کا پانی ہوجائے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت مرضی کے فیصلوں کیلئے آئین میں چھیڑچھاڑ کررہی ہے، قوم تشویش میں ہے ایک مسودہ آتا ہے پھر دوسرا اور تیسرا آجاتاہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب تک نئے چیف جسٹس کا تقررہوجانا چاہیے تھا، حکومت ہی نہیں اپوزیشن پارٹی بھی قوم کوسمجھ نہیں آرہی، اپوزیشن جماعتوں کی ذمے داری ہے قوم کےسامنے واضح بیان دیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version