کراچی میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ایک کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آئس برآمد کر لی گئی۔
ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے انسپکٹرمحمد زبیر لاکھو کی سربراہی میں ملیر میمن گوٹھ میں کارروائی کی، اور دو منشیات فروش ملزمان مسلم ولد ندیم اور حامد برکی ولد امتیاز احمد خان کو گرفتار کر لیا گیا.
ایکسائز حکام کے مطابق ملزمان رات کے اندھیرے میں آئیس کی سپلائی کرنے جارہے تھے، ملزمان کے قبضہ سے 1020 گرام آئیس برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزمان عادی منشیات فروش ہیں اور منشیات کے مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔
ایکسائز حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اپنے گروہ کے دیگر مزید ساتھیوں کے نام بتائے ہیں۔
