جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم کردی گئی ہے۔
جیل ذرائع کہنا ہے کہ عام قیدیوں سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہونگی، رواں ماہ 4 اکتوبر کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث جیل ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرملاقاتوں پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ جیل میں فرضی مشقوں کے باعث ملاقاتوں پرپابندی عائد تھی۔
جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کے باعث توشہ خانہ 2 کیس، 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت بھی اسلام آباد میں کی گئی تھی۔
