Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پرقانونی کارروائی کریں گے‘‘

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ تمام سابق چیف جسٹس کو دورے کے دوران سفارتخانے کی جانب سے سہولیات مہیا کی جاتی ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی حملے پرقانونی کارروائی ہوگی۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس فائزعیسیٰ کی گاڑی پرلندن میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کررہے ہیں، پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے کام کررہا ہے، پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پرہونے والے حملے کے حوالے سے تشویش ہے۔

ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ تمام سابق چیف جسٹس کو دورے کے دوران سفارتخانے کی جانب سے سہولیات مہیا کی جاتی ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی حملے پرقانونی کارروائی ہوگی، پاکستان نے برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہارکیا ہے، پاکستان برکس کی رکنیت کے لیے تمام شرائط مکمل کرتا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے لبنان پرحملوں کی مذمت کرتا ہے، آے روز پیشگی اطلاع کے بغیر گنجان آباد علاقوں پرحملے اسرائیل کےعالمی قوانین کےعدم احترام کی عکاسی ہے۔ ہم فلسطین و لبنان میں فوری دشمنیوں کے خاتمے اورامن و امان کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو اس کے بہیمانہ جنگی جرائم کی پاداش میں انصاف کے کٹہرے میں لائے، پاکستان کشمیریوں کی جموں و کمشیرتنازع کے پرامن کشمیریوں کی خواہشتات کے مطابق حل تک حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان بارہا عالمی برادری کی توجہ بھارت کی دیگر ممالک میں ماورائےعدالت قتل عام پر دلاتا رہا ہے، 2019 میں پاکستان نے بھارت سے تجارت معطل کی، ابھی بھی تجارت پر وہی پوزیشن برقرارہے، پاکستان کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں نہ مداخلت کرتا ہے نہ ہی اپنے معاملات میں مداخلت پسند کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ چینی شہری پاکستان کے قیمتی مہمان ہیں، یہ شہری پاکستان کی ترقی میں کردارادا کررہے ہیں، چینی شہریوں کے تحفظ کے بارے میں عزم کررکھا ہے، ایس سی او کے دوران وزیراعظم نے چینی وزیراعظم کو بھی چینی شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی،
چینی سفیر کا بیان پاک چین سفارتی تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا۔

زلمے خلیل زاد کے بیان پرترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دینے سے گریزکرتے  ہوئے کہا کہ ہم کسی فرد جو کہ سرکاری حیثیت نہ رکھتا ہوکے بیان پرتبصرہ نہیں کرتے، پاکستان نے دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پرسنجیدہ تشویش کا اظہارکیا ہے، ان دہشت گرد گروہوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version