Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعظم نے منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے، ایف نائن اورسیرینہ چوک پر 2 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیرینہ چوک کا منصوبہ 60 دنوں میں مکمل ہو جائے گا، جو منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہونا تھا وہ 3 ماہ میں مکمل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنا پنجاب والا ریکارڈ برقرار رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے بہترین کام کیا گیا، وزیراعظم کی فول پروف سیکیورٹی پر سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کانفرنس کے مہمانوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version