Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل کا کوئٹہ پریس کلب کا دورہ

جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا۔

پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر پریس کلب خالق رند نے قونصل جنرل نے میر مراد بلوچ کو بتایا کہ پریس کلب کو سولر سسٹم پر منتقل کرنا چاہتے تھے۔

صدر پریس کلب نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں کو جرمنی کا دورہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بڑا مسئلہ ہے، پریس کلب کوئٹہ کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

قونصل جنرل نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا دوسرا بڑا ڈونر ہے، نوشکی اسپتال کو مکمل طور پر فعال کیا ہے، چمن اور قلعہ سیف اللہ میں ڈائلائسز سینٹر قائم کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مختلف پروجیکٹ چل رہے ہیں، سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کا کام اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں، جرمنی کو پاکستان کا اور پاکستان کو جرمنی کا تعاون حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کا موقف ہے کہ ہم نے کسی کو نقصان نہیں دیا اور نہ ہی کوئی انہیں نقصان دے۔

جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ نے مزید کہا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان کو آگاہ کیا کہ طلباء کو یو کے بھجوانے پر 1 کروڑ خرچ آرہے ہیں جبکہ جرمنی بھجوانے پر 38 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version