Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یو ای ٹی کا 28 نومبر کا کانووکیشن اور ایلومینائی کی تقریب ملتوی

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کا 28 نومبر کو ہونے والا کانووکیشن ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یو ای ٹی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کانووکیشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس فیصلے کے بارے میں یو ای ٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈینز، کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار، پرو وائس چانسلر اور ڈی ایس اے نے شرکت کی۔

اجلاس میں یو ای ٹی کی 31 ویں کانووکیشن کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ یہ تقریب کسی نئے شیڈول کے مطابق منعقد کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 29 نومبر کو ہونے والی یو ای ٹی کی ایلومیناٸی کی تقریب بھی ملتوی کر دی گئی ہے، اور اس کی نئی تاریخ کا اعلان بھی بعد میں کیا جائے گا۔

فی الحال، یونیورسٹی میں کلاسز ہائبرڈ موڈ میں جاری رہیں گی، جس کے تحت آن لائن اور آف لائن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یو ای ٹی کی انتظامیہ نے طلباء و طالبات سے درخواست کی ہے کہ وہ مزید معلومات اور نئی تاریخوں کے بارے میں یونیورسٹی کے اعلامیوں اور ویب سائٹ پر نظر رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version