Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاکول میں آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آرمی، نیوی اورفضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغازہوگیا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 01 دسمبر 2024ء سے آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت ہوگی، یہ تربیت پانچ ماہ پرمحیط ہوگی جس میں تینوں مسلح افواج کے کیڈٹس بنیادی عسکری تربیت حاصل کرینگے۔

پی ایم اے پاکستان کی بری فوج کا اعلیٰ تربیتی ادارہ ہے جو پاکستان کی دفاعی قوت میں قابل اور پیشہ ور قیادت کا اضافہ کرتا ہے۔ پی ایم اے میں مسلح افواج کے کیڈٹس کی تربیت عسکری قیادت میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ایک جامع نقطہ نظرپیش کرے گی۔

یہ تربیت ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی نظم و ضبط اور مستقبل کی جنگی ضروریات میں قیادت کو یقینی بنائے گی۔ کسی بھی جنگ میں بری، بحری اور فضائی افواج کا باہمی ربط اور تعاون فتح کو یقینی بناتا ہے۔

مشترکہ تربیت مسلح افواج میں پیشہ ورانہ یکسانیت، قیادت، جرات اوراتحاد عمل پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگی، پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ورانہ مہارت، جرات، نظم و ضبط اور بااعتماد قیادت کے باعث مایہ ناز تنظیمیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version