Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان اور ضلع لکی مروت میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشنز کو سراہتے ہوئے ان کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے ان آپریشنز میں مطلوب دہشت گرد سمیت 8 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کے سامنے کھڑی رہی ہیں، اور “پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ قومی یکجہتی کا تقاضا کرتی ہے اور اس جدوجہد میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ کامیابیاں پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ایک مضبوط پیغام ہیں کہ ملک کی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version