Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امن و امان کا خدشہ، بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ

بلوچستان حکومت نے ایک مرتبہ پھر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 امن و امان کے خدشات کے پیش نظر نافذ کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ دفعہ 144 ایک ماہ کے لیے نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں تمام قسم کی ریلیوں، دھرنوں، جلوسوں اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔

حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پابندی کو تسلیم کریں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version