Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گلوکارہ نصیبو لال کے گھر آمد

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معروف گلوکارہ نصیبو لال کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے نصیبو لال کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ عظمیٰ بخاری کے ہمراہ چیئرمین استحقاق کمیٹی سمیع اللہ خان بھی موجود تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے نصیبو لال کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

نصیبو لال نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے فنکاروں کے لیے فلاحی کاموں پر میں ان کی دل سے قدر کرتی ہوں۔

نصیبو لال نے مزید کہا کہ مریم نواز کے والد، میاں نوازشریف نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ مریم نواز اپنے والد کے نقشے قدم پر چل رہی ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرمائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version