Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا، قومی سلامتی کی بنیاد پر 70 کمپنیوں پر پابندیاں عائد، پاکستانی کمپنیاں بھی شامل

امریکا نے پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایران، فرانس، سینیگال، برطانیہ اور افریقہ کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں 19 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

امریکا کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں اس کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی سرگرمیاں کر رہی ہیں۔

یہ پابندیاں اسٹریٹیجک اور تجارتی کشیدگی کے بڑھتے ہوئے ماحول میں عائد کی گئی ہیں۔ امریکا نے ماضی میں بھی پاکستانی کمپنیوں پر بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام میں معاونت کے الزامات لگا کر پابندیاں عائد کی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں پاکستان اور چین کی دفاعی اور تجارتی صنعتوں کو متاثر کر سکتی ہیں اور عالمی اقتصادی کشیدگی کو بڑھا سکتی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version