کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مودی کے جعلی ڈرامے کا پول کھل گیا۔ مظاہرے کے لئے 1500 روپے میں لوگوں کو پکڑ کر لایا گیا۔
مودی سرکار کے ایجنٹس نے 30 اپریل اور گذشتہ روز کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کروانے کی کوشش کی۔
پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش کولمبو تک جا پہنچی، کرائے کے نام نہاد مظاہرین نے مودی کے گھاؤنے کھیل کا پول کھول دیا۔
کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر جمع کیے جانے والے کرائے کے مظاہرین کا کہناتھا کہ ہمیں توکچھ پتہ ہی نہیں کہ وہاں کیا ہو رہا تھا۔
کرائے کے مظاہرین نے مزید بتایاکہ ہمیں 1500 روپے کا لالچ دے کر کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر لایا گیا تھا۔
