چینی ساختہ میزائل پی ایل 15 بھارت کے لئے کس طرح درد سر بن گیا؟ ۔ یہ بات کسی پاکستانی اخبار نہیں بلکہ خودبھارت کے سب سے بڑے اخبار کی ہیڈ لائن ہے۔
اخبار نے چینی ساختہ میزائل پی ایل 15 کو بھارت کے ایئرڈیفنس کیلئے درد سرقراردیا۔ بھارت نے کشیدگی کے دوران ایک نامعلوم میزائل کے چینی ساختہ میزائل پی ایل 15 ہونے کادعویٰ کیاتھا۔ کہاگیا کہ پاکستان کی طرف سے فائر کیاگیا تھا۔ لیکن پاکستانی ایئرفورس نے اس دعوے کوسختی سے ردکردیاتھا۔
چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے بھارت کو بھاری نقصان پہنچا
یہ ہیڈنگ بھارت کے سب سے بڑے اخبار”ٹائمز آف انڈیا” کی ہے۔ جو واضح دلیل ہے پاکستان نے چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل کے ذریعے بھارت کو بھاری نقصان پہنچایاہے۔
آرٹیکل میں یہ تو نہیں بتایاگیاکہ بھارت کو کتنا نقصان پہنچا۔
مگر بڑے بھارتی انگریزی اخبارکی سرخی اشارہ ہے کہ بھارت کو اس سسٹم نے بھاری نقصان پہنچایا۔

چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل کیا ہے اور ہدف کو کس طرح نشانہ بناتاہے؟
چینی ساختہ میزائل PL-15 ایک جدید فضاسے فضا میں مار کرنے والا میزائل (Air-to-Air Missile) ہے۔ جسے خاص طور پر چینی جنگی طیاروں جیسے کہ J-20، J-16 اور J-10Cکے ساتھ استعمال کیلیے ڈیزائن کیاگیا۔یہ میزائل طویل فاصلے پر دشمن کے طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس میں ایک فعال (Active Electronically Scanned Array) ریڈار لگا ہوتاہے۔ جو میزائل کے اگلے حصے میں نصب ہوتا ہے۔
یہ ریڈار خود مختار طور پر ہدف کو تلاش اور لاک کر سکتا ہے۔ یعنی میزائل کو پرواز کے دوران طیارے کی رہنمائی کی مسلسل ضرورت نہیں ہوتی۔
میزائل ابتدائی پرواز کے دوران لانچ کرنے والے طیارے سے ڈیٹا حاصل کرتا ہے۔ اپنے خودکارر ریڈار سے ہدف کو تلاش کرکے تعاقب کرتا ہے۔ تیز رفتاری اور درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔
خصوصیات کیاہیں ؟
اس کی رینج 200سے 400کلو میٹر تک ہے ۔ بطور گائیڈنس انرشیل، مڈکوراپدیٹس اورفعال ریڈارسے لیس ہے۔
دریں اثنا ہائی ایکسپلوسیوفریگمنٹیشن وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔
علاوہ ازیں یہ سپرسونک کی رفتار سے فضا میں سفرکرتاہے ۔ تیز رفتاری سے ہدف پر لپکتاہے۔
مزید یہ کہ جے 10 سی کے ذریعے بھی اسے لانچ کیا جاسکتاہے ۔
امریکی سسٹم کے ہم پلا ہے
خلاصہ یہ کہ یہ میزائل امریکی سسٹم AIM-120D AMRAAM کا متبادل یا ہم پلا ہے۔
چین اس کے ذریعے فضائی دفاع اور حملہ آور صلاحیتوں میں خاصا اضافہ کر چکا۔
نتیجہ یہ کہ یہ ریڈار گائیڈڈ، طویل فاصلے کاانتہائی خطرناک فضائی میزائل ہے۔