Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھارو پمپنگ اسٹیشن پر تکنیکی خرابی، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر

کراچی کے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کے الیکٹرک کی جانب سے کیبل اور سی ٹی فالٹ کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، یہ فالٹ آج صبح 10:35 منٹ پر پیدا ہوا تھا، تاہم 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود فالٹ کو درست نہیں کیا جا سکا۔

گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بندش کے باعث شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، پانی کی سپلائی معطل

متاثرہ علاقوں میں پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز شامل ہیں۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ جب تک فالٹ کو درست نہیں کیا جاتا، ان علاقوں میں پانی کی کمی کا سامنا رہ سکتا ہے۔

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط کریں تاکہ ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version