بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت میں پی پی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹرشیری رحمان اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری کے سامنے بھارتی اشتعال انگیزی کواجاگرکرنے پر وزیراعظم سے رہنمائی لی۔
بلاول نے اعتماد کرنے اور ان کو پاکستانی وفد کی قیادت سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امیدظاہر کی کہ بلاول دنیاکے سامنے پاکستانی بیانیہ مؤثر طریقے سے پیش کرینگے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،مصدق ملک،رانا ثناء اللہ اورطارق فاطمی بھی موجودتھے۔
