Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کیلیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

کورنگی ٹاؤن کی جانب سے پیپلز یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کیلیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر کورنگی ٹاؤن کی جانب سے پہلے مرحلے میں آئی ٹی کورسز کی تکمیل کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 30 سے زائد طلباء میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے گئے۔

چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نثار کھوڑو ، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ نجمی عالم، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ علی راشد، ایم این اے شاہدہ رحمانی، چیئرمین کاٹی جنید نقی اور دیگر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور طلبا و طالبات کو اعزازات سے نوازا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم نے شہر کے تمام ٹاؤنز میں انتخابی دفتر کھولنے کا فیصلہ کر لیا

چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں پیپلز یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے میں فری IT کورسز کی تکمیل کرنے والے 600 نوجوانوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

نثار کھوڑو نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے کراچی میں طلبہ و طالبات کو آئی ٹی کی جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات کو سراہا۔

نجمی عالم نے خطاب میں کہا کہ ترقی کا سفر آئی ٹی کے راستے سے ہو کر گزرتا ہے، آج کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے جوڑنے کی ضرورت ہے، آئی ٹی سکلز پر عبور حاصل نہ کر سکنے والی قومیں ترقی کا سفر کبھی طے نہیں کر سکتیں۔

چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ ہم نئے بیچ کا آغاز بھی کر رہے ہیں – اور میری خواہش ہے کہ اگلے سال یہاں 600 نہیں، بلکہ 1000 سے زیادہ نوجوان ہوں۔

محمد علی راشد نے کہا کہ یہ 600 نوجوان لڑکے اور لڑکیاں صرف کورنگی کی شان نہیں، بلکہ سندھ اور پاکستان کا سرمایہ ہیں۔

چیئرمین کاٹی جنید نقی نے کہا کہ  کاٹی ہمیشہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتی ہے جو ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔ چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کو اس اہم اور قابل ستائش اقدام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version