Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، بھارت والوں پانی کھول دو!مقتول ثنا یوسف کی ویڈیو وائرل

جنگ نہیں امن چاہتے ہیں،بھارت والوں پانی کھول دو! ۔ ہنستی مسکراتی رہنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے کبھی کوئی قابل اعتراض ویڈیو شیئر نہیں کی۔

ایک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص نے بار بارمسترد کیے جانے پر ثنا یوسف کو قتل کیا۔

علاوہ ازیں آئی جی  اسلام آباد کے مطابق جدید سیلولر ٹیکنالوجی،ڈیجیٹل سرویلنس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا۔

دوران تفتیش معلوم ہواکہ گرفتار ملزم میٹرک فیل ہے۔ وہ باربارثنا یوسف سے رابطے کی کوشش کررہاتھا۔ ٹک ٹاکر نے نظرانداز کردیا ۔ جس پر ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا۔

ملزم نے سالگرہ والے دن بھی ثنایوسف سے رابطے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ مقتول ٹک ٹاکر کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں ثنا یوسف کو بھارت کو جنگ نہیں امن کا پیغام دیتے دیکھا جاسکتاہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے ۔ صارفین کاکہناہے کہ ثنایوسف نے کبھی کوئی قابل اعتراض ویڈیو یا مواد اپ لوڈ نہیں کیا۔

صارفین کا کہناہے کہ اپنی ایک ویڈیو میں انہوں نے بھارت کو واضح کہا ہم امن چاہتے ہیں۔  جنگ نہیں امن سے محبت کرنے والی ثنا اب منوں مٹی تلے انصاف کی منتطر ہے ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version