Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توانائی شعبےکی47اسکیموں کےلیے 90 ارب 20 کروڑروپےمختص

توانائی شعبےکی47اسکیموں کےلیے 90 ارب 20 کروڑروپےمختص کیے گئے ہیں۔  500کےوی مٹیاری مورورحیم یارخان ٹرانسمیشن لائن کےلیے1ارب روپےرکھے گئے ہیں۔

وفاقی بجٹ/26-2025 میں  علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی گرڈاسٹیشن کےلیے4ارب40کروڑروپےمختص ہیں ۔

آئیسکومیں ایڈوانس میٹرنگ انفرااسٹرکچرمنصوبےکےلیے2ارب90کروڑروپے رکھے گئے ہیں۔  واپڈا کے صاف،قابل تجدیداورپن بجلی پیداوارمنصوبوں کےلیے67ارب20کروڑروپےمختص ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مابق داسوہائیڈروپاورپروجیکٹ فیزون کےلیے20ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔

آئندہ بجٹ میں پاورسیکٹرکی سبسڈی میں160ارب روپےکمی کردی گئی۔ آئندہ مالی سال کیلئےپاورسیکٹرکی سبسڈی کیلئے1036ارب روپےمخص ہیں۔

ڈسکوزکےٹیرف ڈفرینشل کیلئےسبسڈی میں27ارب روپےکمی کردی گئی۔آئندہ مالی سال ڈسکوزکےٹیرف ڈفرینشل کیلئے249ارب سبسڈی مختص ہیں۔

آزادکشمیرکیلئےٹیرف ڈفرینشل سبسڈی میں34ارب روپےکمی کردی گئی۔  آزادکشمیرکیلئےٹیرف ڈفرینشل سبسڈی کیلئے74ارب روپےرکھے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کردیا۔گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین اور افسران کی تنخواہ میں 10  اورپنشنزمیں 7 فیصد اضافہ کردیاگیاہے۔

سالانہ ایک کروڑپنشن پر 5 فیصدٹیکس عائد کردیاگیاہے۔ پیٹرول وڈیزل پرڈھائی روپے فی لیٹرکاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔ توانائی شعبےکی47اسکیموں کےلیے 90 ارب 20 کروڑروپےمختص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version