کیا ایران ایٹمی تجربہ کرنے والاہے ؟۔ ایران نے پوری دنیا کو سپرائز کرنے کا اعلان کردیاہے ۔
یہ اعلان اسرائیل کے بڑے بڑے دعوے پر ایرانی ردعمل کے طور پرسامنے آیا ہے۔ ایران نے اسرائیلی دھمکیوں کے جواب میں کہاہے کہ پوری دنیا کو جلد سرپرائزدینگے ۔
ایرانی حکام کی جانب سے دعویٰ کیاگیاہے کہ چند گھنٹے اہم ہیں۔ ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل متحریک ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کاکہناہے کہ کسی بھی قسم کی صورتحال کاسامناکرنے کےلئے مکمل تیارہیں۔
ایران نے ہفتے کی صبح ہی اعلان کردیاتھا کہ اب اسرائیل کے خلاف خیبر میزائل استعمال کیے جائیں گے۔
گزشتہ شب ایران نے جس طرح تل ابیب پر حملے کیے اس نے بلاشبہ پوری دنیا کو حیران کردیاہے ۔ ساتھ ہی ایران نے 2 ایف 35 طیارے گرادیے ہیں۔
جبکہ بعض ذرائع 3 اسرائیلی طیارے گرائے جانے اور ایک پائیلٹ کی گرفتاری کے دعوے کررہے ہیں۔
Iranian air defenses active over the city of Bandar Abbas pic.twitter.com/LilxYfUHUO
— Defense Intelligence (@DI313_) June 14, 2025
اب ایران کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایران جلد پوری دنیا کو سرپرائز کرنے ولا ہے ۔
اس اعلان کے بعد قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ کیا ایران ایٹمی تجربہ کرنے والاہے ؟ ۔
واضح رہے کہ ہفتے کی صبح سے ہی مختلف ذرائع قیاس آرائی کررہے تھے کہ شاید ایران ایٹمی تجربہ کرنے والاہے ۔
علاوہ ازیں اس قیاس آرائی کو ایران کی جانب سے آنے والے حالیہ ردعمل نے تقویت بخشی ہے ۔
مگر یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ آیا ایران کیا کرنے والا ہے ۔
فی الحال ایران کا میزائل اور ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل فعال ہے ۔ ایران نے خیبر میزائل استعمال کرنے کا عندیہ بھی دے رکھاہے۔
Interceptions are currently underway in Tehran. pic.twitter.com/NnSncJKePr
— Defense Intelligence (@DI313_) June 14, 2025
