Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل

27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی جانب سے مسودے میں تجاویز شامل کرنے اورنکالنے کا سلسلہ جاری

صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کے خلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، 27 ویں ترمیم کے مسودے میں شق شامل کرلی گئی۔

اس شق کے مطابق صدر مملکت کو تاحیات گرفتار بھی نہیں کیا جا سکے گا۔

27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی جانب سے مسودے میں تجاویز شامل کرنے اورنکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

صدرمملکت کے خلاف تاحیات کوئی بھی کیس نہ بنائے جانے کی شق  بھی نئی آئینی مسودے میں شامل کرلی گئی۔

مجوزہ شق آئین کے آرٹیکل 248 بی میں کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آرٹیکل 248 کے مسودے میں یہ شق شامل کرلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں