کراچی: سندھ حکومت نے مسیحی برادری کے لیے ایسٹر کے موقع پر دو دن کی چھٹی کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے 5 اور 6 اپریل کو چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر اور ڈے آفٹر ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے چھٹی ہوگی۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے 20 اور 21 اپریل 2025 کو چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔