Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ کے بروقت توقف کے اعلان پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر

صدر ٹرمپ کا مثبت اور فراخدلانہ ردعمل خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کو فروغ دینے میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرات مندانہ قیادت اور آبنائے ہرمز میں “پروجیکٹ فریڈم” کے حوالے سے بروقت توقف کے اعلان پر ان کا شکر گزار ہوں۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ اس نازک وقت میں صدر ٹرمپ کا مثبت اور فراخدلانہ ردعمل خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کو فروغ دینے میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا اس کی درخواست پاکستان اور دیگر برادر ممالک، خصوصاً سعودی عرب کی مملکت اور میرے عزیز بھائی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان کی جانب سے کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ”پروجیکٹ فریڈم“ عارضی طور پر روکنے کا اعلان

انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان ان تمام کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا جو تحمل، برداشت اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دیتی ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں پختہ امید ہے کہ موجودہ پیش رفت ایک ایسے دیرپا معاہدے کی طرف لے جائے گی جو خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version