وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کو ترقی کا شاندار تحفہ دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، پیکیج ون کا تعمیراتی کام 100 فیصد مکمل کر لیا گیا، منصوبے کی تکمیل کی مقررہ تاریخ 31 جنوری2027 ہے۔
اس کے علاوہ چارسدہ روڈ فلائی اوور پر27 فیصد، پیکیج ٹو پر81 فیصد، پیکیج تھری اے پر93 فیصد جبکہ پیکیج تھری بی پر79 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، چارسدہ روڈ فلائی اوورپرتعمیراتی کام جاری ہے جبکہ پیکیج ٹو میں چارسدہ روڈ سے پشاور کینال ملزئی تک تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ پیکیج تھری بی میں ناصر باغ سے تختہ بیگ تک سڑک کی تعمیر کے ساتھ سات اسپین والے زیرتعمیر پل پربھی کام تیزی سے جاری ہے، سات اسپین والے پل کے گِرڈرزکی کاسٹنگ مکمل جبکہ اسٹریسنگ کا کام جاری ہے،آئندہ ہفتے گِرڈرزنصب کرنے کا کام شروع ہوگا۔
وفاق اور خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کی طرف سے ترقیاتی کاموں کو صوبے کے عوام بھرپور انداز میں سراہ رہے ہیں۔
