Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا

اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

کراچی: وزارت مذہبی امور نے ذوالحج 1447 کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذوالقعدہ 17مئی کو پاکستان محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا جب کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپارکو کی ذوالحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی سامنے آگئی

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں طلب کیے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 17 مئی بروز اتوار کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عید بروز بدھ 27 مئی کو ہوگی  جب کہ 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نہ نظر آنے کی صورت میں عید جمعرات 28 مئی کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version