وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب و داخلی سلامتی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ داخلی سیکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنایا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات کے دوران داخلی سیکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ کا سیکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، جبکہ قطری وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔


















