Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فریج کو زنگ سے بچانے کے آسان طریقے؛ جانیے

دور جدید میں فریج کا استعمال تقریباً ہر گھر میں ہوتا ہے اور اکثر اس کو زنگ بھی لگ جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ اپنے فریج کو زنگ لگنے سے بچا سکتے ہیں۔

کرنا یہ ہے کہ سب سے پہلے فریج کا تار نکال دیں اور پھر فریج کو اچھی طرح صاف کر کے خشک کرلیں۔ اب سلیکون کی ٹیوب کھولیں اور فریج میں جس جگہ زنگ لگنا شروع ہوا ہے وہاں سلیکون کی تہہ لگا کر خشک کرلیں۔ سلیکون زنگ کو آگے نہیں پھیلنے دے گا۔

اس کے علاوہ ایک غلطی جو اکثر لوگ کرتے ہیں کہ برف پگھلانے کے لیے اس پر نمک ڈال دیتے ہیں حالانکہ یہ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنے سے نمکین پانی سے فریج میں زنگ آسانی سے لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version