Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی بھکاری کیو آر کوڈ سے بھیک مانگنے لگے

بھارت کے بھکاری بھی ڈجیٹل ہوگئے اور کیش لیس ٹیکنالوجی سے بھیک جمع کررہے ہیں۔ اس ضمن میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھکاری کیو آر کوڈ دکھا کر رقم کا تقاضہ کررہا ہے۔

یہ ویڈیو کانگریس رہنما نے پوسٹ کی ہے جس میں  آسام کے ایک شہر گوہاٹی میں وہ بھکاری کو کیو آر کوڈ اسکین کرکے بھیک دے رہے ہیں اور اس ویڈیو کو انہوں نے حیرت انگیز قرار دیا ہے۔

اس میں ایک فقیر کیوآر کوڈ والا کارڈ بورڈ گلے میں پہنا ہوا ہے۔ وہ کار میں بیٹھے دو افراد کے پاس پہنچتا ہے اور ان سے کہتا ہے کہ اگر کیش نہیں ہے تو وہ اپنے فون سے ‘فون پے کارڈ’ کی بدولت 10 روپے دے سکتےہیں۔ اس کے بعد رقم اسے دی گئی تو فقیر نے اپنا فون کان کے قریب لے جاکر نوٹفکیشن کی آواز سن کر اس کی تصدیق بھی کی۔

یہ دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

Exit mobile version