Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحرا کے وسط میں سرسبز باغ نے دنیا کو حیران کردیا

دنیا میں ایسے مقامات کی کمی نہیں ہے جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے اسی طرح کا ایک مقام ایران کے صوبے کرمان میں موجود سرسبز باغ ہے جو صحرا کے بیچ میں واقع ہے۔

 ایران کا شازدہ باغ، جسے پرنس گارڈن بھی کہا جاتا ہے، حیرت انگیز طور پر سرسبز باغ ہے جس میں ہر سو ہریالی اور پانی کے چشمے موجود ہیں تاہم اس کے اطراف میں بنجر صحرا ہے۔

صوبہ کرمان میں ماہان شہر سے تقریباً 6 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شازدہ باغ ایک تاریخی باغ ہے جسے قاجار خاندان نے 19ویں صدی کے آخر میں تعمیر کیا تھا۔ یہ مستطیل شکل کا باغ پتھر کی دیواروں سے گھرا ہوا ہے جو اس سبز جنت کو ارد گرد کے سخت صحرائی ماحول سے بچاتی ہے۔ اس طرح یہ خوبصورت سر سبز باغ صحرا کے بیج میں ایک دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔

شازدہ باغ کی یہی خصوصیت ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اس جانب راغب کرتی ہے۔ اس باغ میں پانی کے پانچ خوشنما فوارے ہیں جنہیں کنویں سے زیر زمین آبی نالی کے ذریعے جوڑا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2011 میں اس خوبصورت اور منفرد کو باغ کو  یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، شازدہ گارڈن پوری دنیا سے آنے والوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔ 5.5 ہیکٹر  رقبے پر محیط، یہ سرسبز و شاداب، پانی کے چشموں اور تالابوں سے مزین باغ ایک شاندار فن تعمیر کا شاہکار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے صحرا کے وسط میں ایک چمکتا ہو ہیرا کہاجاتا ہے ۔

Exit mobile version