Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 سیکورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار اور ایک لیوی سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں چارسدہ کے رہائشی 35 سالہ حوالدار زاہد، خیبر کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک ولی، کرم کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک عبدالمجید، حوالدار اشفاق اور اسپن وام کے رہائشی 38 سالہ لیوی سب انسپکٹر جاوید شامل ہیں۔

واقعے کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version