Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی گلے کی ہڈی بن کر پھنسا ہوا ہے، جسے نہ وہ نگل سکتے ہیں اور نہ ہی اگل سکتے ہیں جبکہ اس لیے ایک ہی قسم کا مطالبہ کرکے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنی پرانی روش کے مطابق حکومت کیساتھ بلیک میلنگ شروع کردی ہے جبکہ ان جماعتوں نے کراچی کو اس کے حق سے محروم کیا اور اب عوام کے ہمدرد بننے کا ڈرامہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان نے دور میں ملک میں دہشت گردی نہیں تھی، خرم شیر زماں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version