Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اگر کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ کامیاب ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں شب خون مار کےح کومت پر ناجائز قبضہ کیا تھا لیکن اُلٹا عمران خان اور زیادہ دمضبوط اور مقبول ہوگیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے یہ لوگ سوچ رہیں ہیں کہ عمران خان کو کیسے اور کس طرح نااہل قرار دیا جائے لیکن یہ حکومت کا ایک اورغلط فیصلہ ہوگا جو انکےگلے پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ عوام میں عمران خان کی مقبولیت اتنی زیداہ ہے کہ وہ  کھمبے کو بھی ٹکٹ دیں گے تو وہ جیتے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جو عمران خان سے چالاکی کرے گا وہ مارا جائے گا، شیخ رشید

اس سے قبل شیخ رشید نے بول نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 2023 بہت ہی اہم گیمبر اور سیاسی ہلچل والا سال ہے، اس کے پہلے چار ماہ بہت اہم ہے شیڈول کا طے ہونا باقی ہے۔

عمران خان کبھی مائنس ون نہیں ہوسکتا

انہوں نے کہا ہے کہ یہ الیکشن عمران خان کا ہے، وہ کبھی بھی مائنس ون نہیں ہوسکتے ہیں تاہم عمران خان کو نااہل کردیا تو اس کی ٹکٹ بلیک ہوگی وہ کنگ میکر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی گئی ہے لیکن عمران خان نسلی اور اصلی ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے ۔

آرمی چیف کا ابیان بہت اہم ہے

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں آرمی چیف کا بیان، ملک اہم نازک موڑ پر ہے، معاشی استحکام ہی قوی سلامتی کا ضامن ہے، بہت اہمیٹ کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج مہنگائی تین گناہ ہوگئی ہے، ملک کے حالات بہت خراب ہیں، لوگ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے ہیں اور ان خوفناک حالات میں انتخابات ہی واحد حل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم تیاری کرے، الیکشن کا پیغام دیدیا شیڈول طے کرنا باقی ہے، شیخ رشید

متعلقہ خبریں

Exit mobile version