Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

امریکی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال  پر گفتگو کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فون پر رابطہ ہوا ہے۔

 

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف سے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔

اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی دی اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version