Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے شفافیت ضروری ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے شفافیت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مالیاتی جرائم کے انسداد سے متعلق سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدعنوانی اور لوٹ مار بہت بڑا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینکنگ میں بھی بہت سے لوگوں کا استحصال کیا جاتا ہے تاہم ملک بھر میں قوانین پر عملدرآمد کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیڈر شپ میں امانت داری کا عنصر لازمی ہونا چاہیے کیونکہ لیڈر شپ کو بھی جواب دہ ہونا چاہیے ، کوئی بھی قانون سے ماورا نہیں ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور غیبت سے معاشرے میں تباہی آتی ہے تاہم کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے شفافیت ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version