Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے بھائی سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے مل کر مسرت ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات عالمی اقتصادی فورم 2023 کی سائیڈ لائینز پر ہوئی۔

 

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان سعودی عرب کے تاریخی گہرے و زرخیز تعلقات کی تجدید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ بلاول بھٹو زرداری کا چینی وزیر خارجہ کن گینگ سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملاقات میں سعودی عرب کی طویل المدتی حمایت پر شکریہ ادا کیا گیا اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مظبوط بنانے کے عزم کی تجدید بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version